برطانوی کمنٹیٹر ایلن ولکنز کی اردو میں تعریف نے سابق قومی کپتان رمیز راجہ کو حیرت زدہ کردیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 13 فروری 2016 11:56

برطانوی کمنٹیٹر ایلن ولکنز کی اردو میں تعریف نے سابق قومی کپتان رمیز ..

شارجہ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار13فروری- 2016ء) معروف برطانوی کمنٹیٹر ایلن ولکنز کی جانب سے اردو میں تعریف نے سابق قومی کپتان رمیز راجہ کو حیرت زدہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے مابین میچ کے دوران برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایلن ولکنز نے صاف ستھری اردو میں رمیز راجہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ” آج تم بہت سمارٹ لگ رہے ہو“۔

(جاری ہے)

ان کے ان الفاظ نے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور کمنٹیٹررمیز راجہ کو ہنسنے پر مجبور کر دیا اور بعد ازاں انہوں نے اپنی ہنسی پر قابو پاتے ہوئے ایلن ولکنز کی جانب سے اپنی تعریف کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا ۔


Ramiz blushing as Alan praises his looks in Urdu door Hamza_Hami