فرنیچر کی ملکی برآمدات میں 20 فیصد کا اضافہ

ہفتہ 13 فروری 2016 12:00

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 فروری۔2016ء) فرنیچر کی ملکی برآمدات میں 20 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ فرنیچر کی برآمدات بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ٹرئڈ دویلپمینٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) کی سیکریٹری ربیعہ جویریہ آغا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس وقت فرنیچر کی ملکی برآمدات کا حجم 0.7 ملین ڈالر ہے جو شعبہ کی استعداد سے کہیں کم ہے۔

انھوں نے کہا کہ حال ہی میں فرنیچر کی برآمدات میں بیس فیصد کا خوشگوار اضافہ ہوا ہے جو حوصلہ افزاء ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹی ڈی اے پی پاکستان فرنیچر کونسل کے اشتراک سے فرنیچر کی ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے جامع اقدامات کر رہی ہے تاکہ برآمدات میں اضافہ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :