ویلنگٹن ٹیسٹ ، امپائر رچرڈ النگورتھ نے غلط نوبال سے آسٹریلوی بلے باز کو چانس دے دیا

ہفتہ 13 فروری 2016 12:04

ویلنگٹن ٹیسٹ ، امپائر رچرڈ النگورتھ نے غلط نوبال سے آسٹریلوی بلے باز ..

ویلنگٹن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار13فروری- 2016ء) ویلنگٹن ٹیسٹ میں انگلش امپائر رچرڈ النگورتھ نے بریسویل کی جانب سے دن کے اختتامی اوور میں آسٹریلوی بیٹسمین ووگز کے بولڈ ہونے پر گیند کو’ نوبال ‘ قرار دے دیا حالانکہ ٹی وی ری پلے ان کے فیصلے کی نفی کرتا دکھائی دے رہا تھا ، اس معاملے پر آسٹریلیا کو فائدہ پہنچا ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کمیٹی نے دوران میچ فیلڈ امپائر کی جانب سے غلط ’ نوبال ‘ پر ریویو کو مسترد کردیا ، یہ تنازع آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میں پیش آیا ۔

اس معاملے پر آفیشل نے کہاکہ امپائر کی ’کال ‘ پر اس گیند کو غیرقانونی ہی خیال کیا جائے گا ، بیٹسمین نو بال کا اعلان ہونے پر اسے اسی مناسبت سے کھیلتا ہے ، ہم نے کرکٹ کمیٹی میں کئی بار اس پہلو پر بحث کی اور ہر مرتبہ اسی نتیجے پر پہنچے کہ غیرقانونی گیند کی بابت بیٹسمین کو بتانے کیلیے اس سے مناسب کوئی ذریعہ نہیں ہے ۔