فلسطین حمایتی کارکنا ن جینیفر لوپز اور بیونسے پراسرائیل کا دورہ منسوخ کرنے کیلئے زور دینے لگے

ہفتہ 13 فروری 2016 12:17

فلسطین حمایتی کارکنا ن جینیفر لوپز اور بیونسے پراسرائیل کا دورہ منسوخ ..

تل ایبب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) معروف ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر لوپز اور گلوکارہ بیونسے رواں سال موسم گرما میں اسرائیلی شہر تل ایبب میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونو ں شخصیات کی طرف سے ناصرف اسرائیل میں پرفارم کرنے کے حوالے سے رضامندی ظاہر کی جا چکی ہے بلکہ دورے سے متعلقہ تمام تیاریاں بھی مکمل ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم فلسطین کے حمایتی سماجی کارکنان کی جانب سے دونوں شخصیات کو اسرائیل کا دورہ منسوخ کرنے کیلئے کہا جا رہا ہے۔ سماجی کارکنان کا کہنا ہے کہ فلمی ستارے لوگوں کو انٹرٹین کرتے ہیں لیکن انھیں بچوں کا بے دریغ قتل کرنے والوں کو کبھی انٹرٹین نہیں کرنا چاہیے۔واضح رہے سماجی کارکنا کی جانب سے اسرائیل کی غزا کی پٹی پر انسانیت سوز کاروائیوں کی بنا پرایسا کہا گیا ہے۔ تاہم دوسری جانب اسرائیل حمایتیوں کا کہناہے کہ دونوں شخصیات کو تل ایبب فن کا مظاہرہ لازماً کرنے کیلئے جانا چاہیے۔ واضح رہے تاحال بیونسے اور جینیفر لوپز کی طرف سے اس معاملے پر کسی قسم کا بیان جاری نہیں کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :