حضرت شاہ رکن عالم کے سالانہ تین روزہ عرس کل سے شروع ہوگا

ہفتہ 13 فروری 2016 12:28

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشواحضرت شاہ رکن عالم کے سالانہ تین روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز کل اتوارسے جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں ہوگاجو کہ17فروری تک جاری رہیں گی۔

(جاری ہے)

عرس کی تقریبات کی صدارت سجادہ نشین درگاہ عالیہ مخدوم شاہ محمود قریشی کریں گے۔عرس کی تقریبات میں جہانیاں ،ٹھٹھہ صادق آباد،خانیوال،دنیاپور،لودھراں،وہاڑی،پاکپتن سمیت،صوبہ سندھ اور بیرون ملک سے سینکڑوں زائرین شرکت کریں گے۔