رومن کیتھولک اور رشین آرتھوڈوکس رہنما ؤں کی ہزار سال بعد ملاقات

دونوں رہنماؤں کے 30نکاتی مشترکہ اعلامیے پر دستخط

ہفتہ 13 فروری 2016 12:29

رومن کیتھولک اور رشین آرتھوڈوکس رہنما ؤں کی ہزار سال بعد ملاقات

ہوانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) رومن کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا اور رشین آرتھوڈوکس کے رہنما کے درمیان ہوانا میں ملاقات ہوئی۔عیسائیوں کے دونوں فرقوں کے رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات ایک ہزار سال بعد ہوئی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق رومن کیتھولک کے سربراہ پوپ فرانسس اور رشین آرتھوڈکس کیسربراہ پیٹراک کیریل کے درمیان دو گھنٹے طویل ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعددونوں رہنماوں نے ایک تیس نکاتی مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے ہیں۔ جس کے مطابق عیسائیوں کے دو نوں فرقیباہمی تعلقات اور تعاون کو فروغ دیں گے۔ مشرق وسطی سمیت دنیا بھر میں عیسائیوں کی مدد اور انسانیت کے تحفظ کے لیے مل کر اقدامات بھی کیے جائیں گے۔سن 1054 میں فرقوں میں تقسیم ہونے کے بعد رومن کیتھولک فرقے کا مرکز ویٹی کن جبکہ رشین آرتھوڈکس فرقے نے ماسکو میں اپنا مرکز بنایا تھا

متعلقہ عنوان :