پرینیتی چوپڑا اداکاری کے بعد گلوکاری میں قسمت آزمائی کریں گی

ہفتہ 13 فروری 2016 12:33

پرینیتی چوپڑا اداکاری کے بعد گلوکاری میں قسمت آزمائی کریں گی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑاکو دو سال کے طویل عرصے کے بعد حال ہی میں ”میری پیاری بندو“ میں اداکاری کی پیشکش کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اپنی اس نئی آنے والی فلم میں گلوکاری کے جوہر بھی دکھاتی نظر آئیں گی۔ اداکارہ نے میڈیا نمائندگا ن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آجکل بولی ووڈ انڈسٹری میں بیشتر اداکار اداکاری کے ساتھ گلوکاری کے میدان میں بھی قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پس اسی نظریے کے پیش نظر انھوں نے بھی اپنے اندر چھپی گلوکارہ کو باہر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔27سالہ اداکارہ کا کہنا تھاکہ ہر انسان کو زندگی میں نت نئے تجربات کرتے رہنا چاہیے تاکہ وہ اپنے اندر چھپے ٹیلنٹ کو پہچان سکے۔انھوں نے بتایا کہ انھو ں نے فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے کیلئے موسیقی کی تربیت حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔ واضح رہے میری پیاری بندو میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا آیوشمن کھرانا کے مقابل مرکزی کردار اداکر تی نظر آئیں گی