لیجنڈری اداکار راج کپور کی اہلیہ ہسپتال داخل

ہفتہ 13 فروری 2016 12:33

لیجنڈری اداکار راج کپور کی اہلیہ ہسپتال داخل

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) ہندی سینما کے لیجنڈری اداکار مرحوم راج کپور کی اہلیہ کو اچانک بیمار پڑنے پر ممبئی میں واقع بریچ کینڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کرشنا کپور کے بڑے بیٹے سینئر اداکار رندھیر کپور کی طرف سے میڈیا نمائندگان کو بتایا گیا کہ انکی والدہ صرف ضعیف العمری کی وجہ سے بیماری ہوئی ہیں ، علا وہ ازیں انھیں کوئی بیماری نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ اب انکی والدہ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انھیں جلد ہسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی۔ واضح رہے رندھیر کپور راج کپور کے بڑے بیٹے اور اداکارہ کرشمہ کپور اور کرینہ کپور خان کے والد ہیں۔ ہسپتال میں سینئر اداکار رندھیر کپور اور بھائی رشی کپور والدہ کی عیادت کیلئے آئے۔ زرائع کے مطابق کرشنا کپور گزشتہ رات سے ہسپتال میں ہیں تاہم رندھیر کی طرف سے اس بات کو چھپایا گیا۔ راج کپور کے دونوں بیٹوں کے علا وہ بیٹی ریما جین ہی والدہ کی دیکھ بھال کرتی ہیں