لیڈی گاگا نے آسکر کیلئے نامزد گانے کو منفرد قرار دیدیا

ہفتہ 13 فروری 2016 12:40

لیڈی گاگا نے آسکر کیلئے نامزد گانے کو منفرد قرار دیدیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) معروف گلوگارہ لیڈی گاگا کو پہلی مرتبہ آسکر ایوارڈ کیلئے بطور بہترین معاون نغمہ نگار نامزد کر لیا گیا ہے۔لیڈی گاگا کا مقبول ترین گانا ”ٹل اٹ ہیپنز ٹو یو“”دی ہنٹنگ گراوٴنڈ“ ڈاکو منڑی میں بھی شامل کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے گلوکارہ نے ”ٹل اٹ ہیپنز ٹو یو“ خصوصی طور پر کالج اور یونیورسٹیوں میں جنسی تشدد کا شکار ہونے والے طلباء کیلئے بنایا ہے۔لیڈی گاگا کا کہنا ہے کہ اس گانے سے ہونے والی آمدنی کا بڑا حصہ زنا بالجبر کا شکار ہونے والے معصوم لوگوں کی مدد کرنے والے فلاحی اداروں کو عطیہ کر دیا جائے گا