رنبیر سے علیحدگی کے بعد قطرینہ کیف اور سلمان میں قربتیں بڑھنے لگیں‘رات گئے اکٹھے محو سفر رہے

ہفتہ 13 فروری 2016 12:40

رنبیر سے علیحدگی کے بعد قطرینہ کیف اور سلمان میں قربتیں بڑھنے لگیں‘رات ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) بولی ووڈ سپر سٹارسلمان خان اداکارہ قطرینہ کیف اور رنبیر کپورکی علیحدگی کے بعد سابق گرل فرینڈ میں کچھ ذیادہ ہی دلچسپی لیتے نظر آرہے ہیں۔ حال ہی میں ایک تقریب کے دوران سلمان خان نے نا صرف رنبیر او رقطرینہ کی علیحدگی کی خبر کی تصدیق بلکہ اداکارہ کی تعریفوں کے پل بھی باندھتے رہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حا ل ہی میں اداکارہ نے اپنی آج 12فروری کے روز نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”فتور “ کی تشھیر کے سلسلے میں کامیڈی نائٹس لائیو میں شرکت کی۔ شو میں شرکت کے بعد جیسے ہی اداکارہ باہر آئیں سلمان خان نے انھیں اپنی گاڑی میں بیٹھنے کی پیشکش کی جسے انھوں نے فوراً قبول کر لیا اور جوڑا ایک ساتھ نامعلوم منزل کی جانب روانہ ہو گیا۔علاوہ ازیں سپر سٹار نے نمائش سے قبل اپنی فلم ”سلطان“ کے سیٹ پر قطرینہ کیف کی فتور دیکھی تاکہ اس میں موجود کسی بھی کمی بیشی کو ہائی لائٹ کر سکیں۔ سلمان خان اور قطرینہ کیف کی یہ بڑھتی ہوئی قربت لیولیا اور رنبیر کپور کیلئے کیسا رنگ لاتی ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا