سائنس فکشن فلم ”مڈنائٹ سپیشل“ کا برلن میں پریمئر‘ اداکارہ کرسٹن ڈنسٹ کی شرکت

ہفتہ 13 فروری 2016 12:40

سائنس فکشن فلم ”مڈنائٹ سپیشل“ کا برلن میں پریمئر‘ اداکارہ کرسٹن ڈنسٹ ..

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) ڈائریکٹر جیف نکولس کی سائنس فکشن فلم ”مڈنائٹ سپیشل“ کا عالمی پریمئر برلن میں ہوا۔ ریڈ کارپٹ تقریب میں اداکارہ کرسٹن ڈنسٹ جلوے بکھیرتی رہیں۔ تفصیلات کے مطابق پریمئر کے موقع پر مائیکل شینون ،جیول ایجرٹن اور فلم میں غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل بچے کا کردار اداکرنے والاتیرہ سالہ جیڈن لیبرہر بھی موجود تھا۔

(جاری ہے)

جیف نکولس کی فلم ”گولڈن بیئر ایوارڈ“ کی دوڑ میں شامل ہے۔ فلم کا مرکزی کردار بچہ اپنی غیرمعمولی صلاحیتوں کے بل پر بڑے بڑے کام کر جاتا ہے یہاں تک کہ اس کے پاس یہ طاقت بھی ہے کہ خفیہ سرکاری اعداد و شمار اور معلومات کو بھی سامنے لے آتا ہے۔فلم میں بچے کے والد رائے کاکردار مائیکل شینون جبکہ والدہ سارہ کاکردار کرسٹن ڈنسٹ نے نبھایا ہے۔ وہ اپنے بچے کو کسی مذہبی فرقے کے ہتھے چڑھنے یا ایف بی آئی کے ہاتھوں گرفتاری سے بچانے کیلئے اس کی بیحد حفاظت کرتے ہیں۔