برلن میں رنگا رنگ فلم فیسٹیول کا آغاز، امل کلونی نے رونق بڑھادی

ہفتہ 13 فروری 2016 12:46

برلن میں رنگا رنگ فلم فیسٹیول کا آغاز، امل کلونی نے رونق بڑھادی

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) جرمن دارالحکومت میں فلمی میلہ سج گیا، برلن فلم فیسٹیول کے آغاز میں جیوری ممبران اور فلمی فنکار سمیت بڑی تعداد میں شائقین نے شرکت کی۔یورپ کا سب سے بڑا فلمی میلہ برلن فلم فیسٹیول کی چکا چوند کا آغاز ہوگیا، فیسٹیول کے رنگا رنگ افتتاح پر فنکار اور جیوری ارکان نے زبردست انٹری دی۔

(جاری ہے)

ریڈ کارپٹ ایونٹ میں پہلی بار جیوری کی سربراہی کرنیوالی اداکارہ میرل اسٹریپ کا شاندار استقبال ہوا، تصاویر اور سیلفیوں کے دور بھی چلے۔

مداحوں کا جوش و خروش بھی دیکھنے کے لائق تھا، ریڈ کارپٹ پر جارج کلونی کے بجائے ان کی بیگم امل کلونی توجہ کا مرکز رہیں۔اداکار جارج کلونی کی فلم ہیل سیزر کے پریمئر سے فلمی میلے کا باقاعدہ آغاز ہوا، فلمی ستاروں کی چکا چوند لئے یہ میلہ 21 فروری تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :