ناروے میں سرمائی یوتھ اولمپک کھیلوں کا افتتاح

ہفتہ 13 فروری 2016 13:01

ناروے میں سرمائی یوتھ اولمپک کھیلوں کا افتتاح

اوسلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) سرمائی یوتھ اولمپک کھیل ناروے کے شہر لیلی ہیمر میں شروع ہو گئے ہیں۔ کھیلوں کا افتتاح انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر ٹامس باخ نے ملکہ الیگزینڈرا کے ہمراہ کیا۔ کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں تیرہ ہزارافراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ناروے کی ملکہ الیگزینڈرا انگرڈ نے اولمپک مشعل روشن کی۔

ناروے میں بائیس سال بعد دوسری باریوتھ اولمپک کھیل منعقد ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے انیس سو چورانوے میں سکی جمپنگ میدان میں اولمپک مشعل روشن ہوئی تھی۔اولمپک مشعل ناروے کے چھے بار کراس کنٹری اولمپک چیمپئن بجورجن مارٹ اولمپک مشعل لے کر گراؤنڈ میں داخل ہوئے اور ملکہ کے حوالے کی۔ ان کھیلوں میں اکہتر ممالک کے ایک ہزار ایک سو اتھلیٹ ستر طلائی تمغوں کیلئے مدمقابل ہوں گے۔ دوہزار بارہ کے یوتھ سرمائی اولمپکس کے بعد یہ دوسرے یوتھ سرمائی اولمپک مقابلے ہیں جو اکیس فروری تک جاری رہیں گے۔ اس موقع پر باخ کا کہنا تھا کلاسیکل آرٹس ، کھیلوں اور ماڈرن ٹیکنالوجی پر مشتمل یہ خوبصورت تقریب قدیم و جدید کا حسین امتزاج تھی۔

متعلقہ عنوان :