پاکستان سمیت دنیا بھر میں تجدیدمحبت کا عالمی دن ویلنٹائن ڈے کل منایا جائیگا

ہفتہ 13 فروری 2016 13:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں تجدیدمحبت کا عالمی دن ویلنٹائن ڈے کل(اتوارکو) منایا جائے گاچودہ فروری ویلنٹائن ڈے کوہر سال محبت کرنے والے یوم اظہار محبت کی حیثیت سے مناتے ہیں بالخصوص یورپی ممالک میں ویلنٹائن ڈے دھوم دھام سے منایا جاتا ہے لیکن اسلامی ممالک میں اس چیز کا کوئی رواج نہیں ہے لیکن چند برسوں سے ویلنٹائن ڈے ایشیاء کے ممالک میں بھی رواج بنتا جا رہا ہے پاکستان میں گزشتہ چند برسوں سے اس دن کو منانے کا رجحان پیدا ہو اہے خصوصاً نوجوان نسل اس دن کو بھرپور انداز میں منانے کیلئے خصوصی اہتمام کرتی ہے۔

ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنے پیاروں کو تحائف دینے کیلئے نوجوان بڑی تعداد میں کارڈز خریدتے ہیں لیکن اب ویلنٹائن ڈے کارڈز کا رجحان کم ہوا ہے جبکہ موبائل ایس ایم ایس اور ای میل اور سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے سے محبت کے پیغامات کا تبادلہ کیا جاتا ہے ویلنٹائن ڈے کی آمد کے پیش نظر فلاور شاپ والوں نے بھی سرخ گلاب کے نرخوں میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ اکثر مقامات سے سرخ گلاب غائب کر دیے گئے ہیں تاکہ محبت کرنے والوں سے منہ مانگی قیمتیں وصول کر سکیں بعض نوجوانوں نے سرخ گلاب کی ایک ہفتہ قبل ہی بکنگ کروا دی ہے۔

(جاری ہے)

ویلنٹائن ڈے کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹی وی چینلز ،ریڈیو اور اخبارات میں نوجوانوں کے پیغامات نشر اور شائع کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :