ممتاز قادری کی سزا منسوخ اور باعزت رہا کیا جائے ،جماعت اسلامی کے پروفیسر محمد ابراہیم کا صدر و وزیراعظم سے مطالبہ
ہفتہ 13 فروری 2016 13:09
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر محمد ابراہیم خان نے صدر اور وزیراعظم سے ممتاز قادری کی سزائے موت کو منسوخ کرنے اور انھیں 'عزت و احترام' کے ساتھ رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ممتاز حسین قادری نے پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر کو مبینہ طور پر توہین رسالت کرنے پر اپنی سرکاری رائفل سے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
جے آئی کے سابق سینیٹر نے اپنے بیان میں کہا 'صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف کو چاہیے کہ وہ ممتاز حسین قادری کے معاملے میں حکمت کا مظاہرہ کریں۔ وہ نہ صرف اس کی سزائے موت کو منسوخ کریں بلکہ اسے جیل سے باعزت طریقے سے رہا بھی کیا جائے'۔ انہون نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے قادری کی سزائے موت کو برقرار رکھا ہے۔(جاری ہے)
'اگر صدر اور وزیراعظم کی جانب سے حکمت کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو یہ مسئلہ ملک بھر کی صورت حال کو کشیدہ کردے گا'۔
جے آئی رہنما کا کہنا تھا کہ توہین رسالت کو ایک شخص کے ساتھ منسلک نہیں کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ پوری مسلم اْمہ کا مسئلہ ہے۔ انھوں نے علماء پر زور دیا کہ وہ قادری کی سزائے موت کے مسئلے کو مساجد میں اپنے خطبات کے دوران اجاگر کریں۔ممتاز قادری کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدام کا جواز پیش کرتے ہوئے جے آئی رہنما کا کہنا تھا کہ گورنر سلمان تاثیر نے جیل کے دورے کے دوران آسیہ بی بی سے ملاقات کی تھی، جسے توہین رسالت میں ملوث ہونے کے باعث گرفتار کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ سلمان تاثیر نے نہ صرف آسیہ بی بی سے ملاقات کی تھی بلکہ اس کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا تھا اور انھوں نے اس کی رہائی کے لیے کوششوں کا آغاز بھی کردیا تھا۔پروفیسر ابراہیم نے ممتاز قادری کیس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ توہین رسالت کے قانون کے بجائے اس پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت مقدمہ چلایا گیا۔ انھوں نے کہا کہ سلمان تاثیر کیس میں قانون کا 'غلط استعمال' کیا گیا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.