چوتھا ون ڈے، جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ کو ایک وکٹ سے مات دیدی

ہفتہ 13 فروری 2016 13:15

چوتھا ون ڈے، جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ کو ایک وکٹ ..

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء)جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دے کر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز دو، دو سے برابر کر دی ہے۔جنوبی افریقہ نے مقررہ 263 رنز کا ہدف 47.2 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔جنوبی افریقہ کی جیت میں اہم کردار کرس مورس نے ادا کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے 38 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید، بین سٹوکس اور ٹراپلی نے دو، دو جبکہ سٹوارٹ براڈ اور کرس ووکس نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔اس سے پہلے انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 262 رنز کا ہدف دیا تھا۔انگلینڈ کی پوری ٹیم 47.5 اوورز میں 262 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی تھی۔انگلینڈ کی اننگز کی خاص بات جو روٹ کی شاندار سنچری تھی۔ انھوں نے دس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 109 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ربادا نے چار، طاہر عمران نے تین اور کائل ایبٹ نے ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔