ماسٹرز چیمپئنز لیگ فائنل : جیمنائی عربینز ، لیو لائنز آج آمنے سامنےہونگی

ہفتہ 13 فروری 2016 13:18

ماسٹرز چیمپئنز لیگ فائنل : جیمنائی عربینز ، لیو لائنز آج آمنے سامنےہونگی

دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار13فروری- 2016ء) ماسٹرز چیمپئنز لیگ کے دوسرے سیمی فائنل میں لیو لائنز نے ورگو سُپر کنگز کو 17 رنز سے مات دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ آج جیمنائی عربینز اور لیو لائنز کے درمیان آج کھیلا جائے گا ۔ دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں لیو لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جیمز فرینکلن کے ناقابل شکست 65 رنز کی بدولت سات وکٹ پر 139رنز سکور کیے ۔

(جاری ہے)

بریٹ لی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ جواب میں ورگو سُپر کنگز ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور اٹھارہ رنز پر تین کھلاڑی میدان سے واپس ہوگئے ۔ اوپنر سمتھ اور حسن رضا کے درمیان 53رنز کی شراکت قائم ہوئی ۔ لیکن بیٹنگ لائن پھر لڑکھڑا گئی، سمتھ 39 اور حسن رضا 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو پھر نیا پار لگانے والا کوئی نہ رہااور ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 122 رنز تک ہی پہنچ سکی اور 17رنز سے سیمی فائنل ہار گئی ۔