سلمان خان اور شاہ رخ خان نے مذہبی جذبات مجروح نہیں کئے،پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی

ہفتہ 13 فروری 2016 13:23

سلمان خان اور شاہ رخ خان نے مذہبی جذبات مجروح نہیں کئے،پولیس نے رپورٹ ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) دہلی پولیس نے کہا ہے کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان کیخلاف مندر کے سیٹ میں جوتوں سمیت داخل ہونا کوئی قابل دست اندازی جرم نہیں بنتا، یہ بات انہوں نے دہلی کی شہری عدالت کو اداکاروں کیخلاف مندر کے سیٹ میں جوتوں سمیت داخل ہونے پر دائر درخواست کی سماعت کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹین مجسٹریٹ کی عدالت نے گزشتہ سماعت پر پولیس کو ہدایت کی تھی کہ وہ گورو گولاٹی ایڈووکیٹ کی طرف سے دی گئی درخواست پر اٹھائے جانیوالے اقدامات سے اگاہ کرے۔

روپ نگرتھانے کے ایس ایچ او کی تیار کردہ رپورٹ جو سب انسپکڑ نوین کمار نے عدالت میں پیش کی میں کہاگیا ہے کہ رائلٹی شو کی شوٹنگ جو اسٹوڈیو میں کی گئی کے دوران دونوں اداکاروں کا مندر کے سیٹ پر جوتوں سمیت داخل ہونے کا مقصد جان بوجھ کر کسی کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا نہیں تھا۔یہ قابل دست اندازی جرم نہیں بنتا کیونکہ پرومو مذہبی جگہ کے تقدس کوپامال کرنے یا کسی شخص کے انفرادی یا گروہی طور پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے نہیں عکس بندکیا گیا تھا۔ کیس کی سماعت 2مارچ تک ملتوی کردی گئی۔