اداکاراؤں نے ویلنٹائن ڈے کے خصوصی دن کے لئے ملبوسات کی تیاریاں مکمل کرلیں

ہفتہ 13 فروری 2016 13:34

اداکاراؤں نے ویلنٹائن ڈے کے خصوصی دن کے لئے ملبوسات کی تیاریاں مکمل ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء ) شوبز سے تعلق رکھنے والی اداکاراؤں نے ویلنٹائن ڈے کے خصوصی دن کے لئے ملبوسات کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ زارااکبر ،ماہ نور ،حمیراارشد ،رابی پیر زادہ ،حوریہ خان ، شانزہ ، صوبیہ خان ، خوشبو اور ہماء علی سمیت دیگر اداکاراؤں نے ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے اپنے خصوصی ملبوسات تیار کرالیے ہیں اوران میں بعض اداکارائیں سرخ رنگ کے لباس کو اپنے زیر نمائش اسٹیج میں بھی استعمال کریں گی تاکہ پرستاروں کو اداکاراؤں کی جانب سے محبت کا پیغام مل سکے ۔اس کے علاوہ چند ایک اداکارائیں اکٹھے ایک جگہ مل کر ہلہ گلہ کا پروگرام بھی بناچکی ہیں ۔