پاکستان کو ایف سولہ طیارے فراہم کرنےکے امریکہ فیصلے پر بھارت نے واویلا شروع کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 فروری 2016 14:04

پاکستان کو ایف سولہ طیارے فراہم کرنےکے امریکہ فیصلے پر بھارت نے واویلا ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 فروری 2016ء) : امریکہ کی جانب سے پاکستان کو ایف 16 طیارے فراہم کرنے کے فیصلے پر بھارت نے واویلا کرنا شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فراہمی کے فیصلے کے بعد دلی میں متعین امریکی سفیر رچرڈ ورما کو بھارتی دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایف سولہ طیارے بیچنے کے نوٹی فکیشن پر مایوسی ہوئی۔ واضح رہے کہ امریکہ نے پاکستان کو ایف سولہ طیارے بیچنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے تاہم بھارت کی جانب سے امریکہ کے اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :