چین کے ایک صوبے میں‌وحشی ہاتھی گھُس آیا۔ متعدد گاڑیوں کو نقصان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 فروری 2016 14:17

چین کے ایک صوبے میں‌وحشی ہاتھی گھُس آیا۔ متعدد گاڑیوں کو نقصان

چین(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 فروری 2016ء) : چین کے جنوب مغربی صوبے یونان میں ایک وحشی ہاتھی گھُس آیا۔ تفصیلات کے مطابق یونان صبے کے وائلڈ ایلیفینٹ ویلی کے پاس ایک وحشی ہاتھی گھُس آیااور سڑک پر گھومنے لگا۔

(جاری ہے)

ہاتھی کو سڑک پر کھڑی گاڑیوں کے ساتھ کھیلتےہوئے دیکھا گیا جس کے بعد ہاتھی نے دو گاڑیوں کو آپس میں ملا کر اپنے بھاری جسم سے دھکا لگایا جس کے نتیجے میں قریباً 14 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ ہاتھی کے سڑک پر گھومنے اور گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کی ویڈیو ایک کیمرے میں محفوظ بھی کی گئی ۔ واضح رہے کہ گذشہ ہفتے ایک وحشی ہاتھی بھارت کی ایک آبادی میں نکل آیا تھا جس کے بعد اس آبادی کا نقشہ ہی بدل گیا تھا۔ چین میں ہاتھی کے سڑک پر گھومنے کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کجئیے:

متعلقہ عنوان :