پی آئی اے کے دفاتر کی حکومت قیمتیں بھی لگا چکی ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 فروری 2016 14:39

پی آئی اے کے دفاتر کی حکومت قیمتیں بھی لگا چکی ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 فروری 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹرشاہد مسعود نے انکشاف کیا کہ حکومت کی جانب سے اندرون اور بیرون ملک موجود پی آئی اے کے دفاتر کی قیمتیں بھی لگائی جا چکی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کہ راولپنڈی میں موجود پی آئی اے کے بڑے آفس کی قیمت تین کروڑ، نئی دہلی میں پی آئی اے کے آفس کی قیمت 23 کروڑ لگائی گئی ہے جبکہ بمبئی میں پی آئی اے کی بہت بڑی بلڈنگ ہے جس کی قیمت 8 کروڑ اور تاشقند میں بھی پی آئی اے کا بہت بڑا دفتر ہے جسکی قیمت 82 لاکھ لگائی گئی ہے۔

ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ نجکاری کمیشن نے کمیشن کھانے کے چکر میں خود ہی دام لگا دئے ہیں، انہوں نے کہا کہ میڈیا میں آنے کے بد ان قیمتوں پر عوام کا کیا ردٍ عمل ہو گا وہ تو معلوم نہیں لیکن انہوں نے قومی خزانوں کی قیمتیں خود ہی سے فائل کر رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :