قومی سولیڈیریٹی بلائینڈ ٹی 20 ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہو گی

ہفتہ 13 فروری 2016 14:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے تعاون اور پشاور کرکٹ کلب آف دی بلائنڈ (پی سی سی بی) کے زیر اہتمام دوسری قومی سولیڈیریٹی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ پیر سے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پی بی سی سی کے مطابق ٹرافی کے انعقاد کا مقصد شہداء آرمی پبلک سکول کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ چار روزہ ایونٹ میں اسلام آباد، پشاور، ایبٹ آباد اور اوکاڑہ کی ٹیمیں شرکت کریں گی