شہریوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا گیا

پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے گھی کی قیمت میں دو سے پانچ روپے فی کلو اضافہ کردیا

ہفتہ 13 فروری 2016 15:39

شہریوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا گیا

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) شہریوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا گیا، پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے گھی کی قیمت میں دو سے پانچ روپے فی کلو اضافہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت ملک بھر میں گھی کی قیمت میں 2روپے سے 5روپے فی کلو تک کا اضافہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن خواجہ عارف قاسم کا کہنا ہے کہ گھی کی قیمت میں اضافہ عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمت میں اضافے کے باعث کیا گیا۔

خواجہ عارف قاسم کا کہنا ہے کہ تمام برانڈز کے گھی کی قیمت میں دو روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔ دوسری طرف اکبری منڈی کے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ گھی ملوں نے گھی کی قیمت میں 2سے 5روپے تک کا اضافہ کیا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت میں کمی کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں مل رہا، آئے روز اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے۔

متعلقہ عنوان :