آسٹریلیوی بلے باز ایڈم ووجز نے ایک ہی دن میں سر ڈا ن بریڈمین اور سچن ٹنڈولکر کے ریکارڈ توڑ ڈالے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 13 فروری 2016 16:43

آسٹریلیوی بلے باز ایڈم ووجز نے ایک ہی دن میں سر ڈا ن بریڈمین اور سچن ..

ویلنگٹن(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار13فروری- 2016ء) آسٹریلیوی بلے باز ایڈم ووجز نے ٹیسٹ کرکٹ میں ہموطن سر ڈان بریڈمین کا زیادہ اوسط رکھنے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ووجز نے ناقابل شکست 176رنز بناکر اپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں سر ڈان بریڈمین کی 99.94اوسط کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا ۔

(جاری ہے)

ووجز اب تک 14ٹیسٹ میچز میں100.33کی اوسط سے 1204رنز سکور کرچکے ہیں جس میں 5سنچریاں بھی شامل ہیں ۔اس اننگز کے دوران 36سالہ کینگرو بلے باز نے بغیر آؤٹ ہوئے زیادہ رنز بنانے کا سچن ٹنڈولکر کا2004ء میں 497رنز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے جس کے بعد وہ بغیر وکٹ گنوائے 500رنز سکور کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں ۔ووجز نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم ٹیسٹ میچز میں 269اور 106رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں تھیں جس کے بعد وہ اب تک نیوزی لینڈ کیخلاف 176رنزپر ناٹ آؤٹ ہیں ۔