برازیل اولمپکس : پاکستانی اولمپکس سکواڈ کے صحت عامہ کے حوالے سے ذیکا وائرس کے حفاظتی اقدامات پر غور

ہفتہ 13 فروری 2016 16:51

برازیل اولمپکس : پاکستانی اولمپکس سکواڈ کے صحت عامہ کے حوالے سے ذیکا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) برازیل میں پاکستانی اولمپکس سکواڈ کے صحت عامہ کے حوالے سے ذیکا وائرس کے حفاظتی اقدامات پر غور کیا گیا ہے اور حکومت نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق برازیل ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں پر زیکا وائرس نے زیادہ نقصان کیا ہے اور پاکستانی اولمپکس سکیورٹی گائیڈ لائن ترتیب دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کی سربراہی میں زیکاوائرس کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا شرکاء اجلاس کو بتایا گیا کہ اس بیماری کو صحت عامہ پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا گیا ہے کیونکہ اسکے اثرات پیدائشی نقائص کی صورت میں حاملہ خواتین پر ہوتے ہیں اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈبلیو ٹی او ریجن میں کوئی زیکا وائرس کیس سامنے نہیں آیا ہے جہاں پر پاکستان بھی واقع ہے