پاکستان رواں برس مارچ میں دو ایشین ٹینس ٹورنامنٹس کی میزبانی کرے گا، ایشین ٹینس فیڈریشن نے اجازت دیدی
ہفتہ 13 فروری 2016 16:52
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) ایشین ٹینس فیڈریشن نے رواں سال مارچ میں پاکستان کو دو ایونٹس کی میزبانی کی اجازت دیدی۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایشین ٹینس فیڈریشن اے ٹی ایف انڈر 14 اور انڈر سپر سیریز ٹینس چیمپئن شپ کی پاکستان میں کرانے کی اجازت دی ہے۔ اے ٹی ایف انڈر 14 ایونٹ 7 سے 13مارچ تک اسلام آباد میں کھیلا جائے گا اس ایونٹ کو پاکستان ٹینس فیڈریشن سپانسر کرے گا۔
جبکہ دوسرا ایونٹ انڈر سپر ٹینس چیمپئن شپ 14 سے 20 مارچ تک پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا اس ایونٹ کو اسلام آباد ٹینس کمپلیکس سپانسر کرے گا۔ ایونٹ میں بوائز سنگلز ‘ ڈبلز ‘لیڈی سنگل اور لیڈی ڈبل کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔(جاری ہے)
فیڈریشن نے تمام اہل خواہش مند کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ وہ اے ٹی ایف ایونٹ میں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن سے بین الاقوامی کھلاڑیوں کے مخصوص نمبر حاصل کریں اور اپنی انٹریاں ایشین فیڈریشن کو بھجوائیں۔
فیڈریشن نے انٹری کے لئے پہلی لیگ میں 9 فروری ‘ دوسری لیگ کے لئے 16 فروری مقرر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایف تمام مین ڈرا کے کھلاڑیوں کو رہائش کی سہولیات فراہم کرے گی اور 8 اچھے کھلاڑیوں کو تین وقت کا کھانا بھی دے گی جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان سپورٹس بورڈ کے ہاسٹل میں رہائش کی سہولیات دی جائیں گی۔دونوں ایونٹس میں 32 سے زائد غیر ملکی کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کریں گے۔ ان ایونٹس کی میزبانی سے پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر اچھا تاثر جائیگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.