بالی وو ڈ سے جڑے رہنا یا دور ی اختیار کرنا میرے لئے آسان ہے، سونا کشی سنہا
فلموں میں شرمیلی یا سنجیدہ لڑکی کا کردار کروں تو کسی کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، اداکارہ
ہفتہ 13 فروری 2016 16:54
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری سے جڑے رہنا اور دور جانا ان کے لیے بہت آسان ہے جبکہ فلم انڈسٹری سے باہر نکل کر وہ کسی بھی چیز کی فکر نہیں کرتی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سہنا کا کہنا ہے کہ جب وہ فلم نگری میں کام نہیں کر رہی ہوتی ہیں تو وہ انڈسٹری سے دوری اختیار کر لیتی ہیں پھر چاہے انڈسٹری میں کچھ بھی ہورہا ہو وہ فکر نہیں کرتیں لیکن دوسری جانب جب وہ کسی فلم میں کام کررہی ہوتی ہیں تو ہرچیز کا پتہ رکھتی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ ان کے لیے فلم انڈسٹری سے جڑے رہنا اور دور جانا بہت آسان ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ نئی آنے والی فلم ”فورس 2“ میں اداکار جان ابراہم کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا لگا، وہ بہترین اداکارہونے کے ساتھ ساتھ اچھا حسن مزاح بھی رکھتے ہیں، اس کے علاوہ وہ ان کی فٹنس کے حوالے سے بھی سے بہت متاثرہوئیں ہیں۔(جاری ہے)
سوناکشی نے اپنی فلموں ادا کئے گئے کرداروں سے متعلق کہا کہ کسی بھی فلم یا ڈرامے میں ہراداکر صرف اپنے اپنے کردارہی ادا کرتے ہیں، جن کا ان کی زندگی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
اس لئے وہ سمجھتی ہیں کہ کسی بھی اداکار سے فلموں میں اس کے کردارکے حوالے سے نہیں سوال نہیں کرنا چاہیے۔ کئی اداکار فلموں میں قتل کرتے ہیں لیکن ان سے تو کوئی سوال نہیں کیا جاتا تو اگر میں کسی شرمیلی یا سنجیدہ لڑکی کا کردار کروں تو کیا مسئلہ ہے۔واضح ر ہے کہ اداکارہ اپنی نئی آنے والی فلم “فورس ٹو” میں مصروف ہیں جب کہ فلم میں ان کے مد مقابل اداکار جان ابراہم مرکزی کردار ادا کارتے نظرآئیں گے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.