پاکستان سپر لیگ:کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 127رنز کا ہدف دیدیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 13 فروری 2016 18:04

پاکستان سپر لیگ:کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 127رنز کا ..

شارجہ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار13فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوجیت کے لیے 127رنز کا ہدف دیاہے ۔ شارجہ میں جاری میچ میں کراچی نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کرنیکا فیصلہ کیا تو اوپنر نعمان انور 6رنز بنا کر پوویلین جا بیٹھے ۔شعیب ملک نے ونس کیساتھ 47رنز کی شراکت داری قائم کی ، ونس 23رنز بنا کر ایلیٹ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

(جاری ہے)

شعیب ملک 45رنز بنا کر بڑا شاٹ مارنے کی کوشش میں پوویلین جا بیٹھے، شکیب الحسن بھی کچھ خاص نہ کرسکے اور 10رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ روی بوپارہ بھی زیاد ہ سکور نہ کر پائے اور 14رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ۔ عماد وسیم 2رنز سکور کرکے رن آؤٹ ہوگئے ۔اسامہ میر ذوالفقار بابر کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ مشفیق الرحیم بھی 6رنز سکور کرکے اعزاز چیمہ کی گیند پر انہی کے کیچ آؤٹ ہوگئے ۔ سہیل خان نے اننگز کی آخری گیند پر چوکا رسید کرکے کراچی کا سکور 126رنز تک پہنچایا ۔ کوئٹہ کی جانب سے ایلیٹ نے 4جبکہ انور علی ، ذوالفقار بابر ، اعزاز چیمہ اور نبی نے 1،1شکار کیا ۔

متعلقہ عنوان :