Live Updates

چئیرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے تقسیم کشمیر کو مسئلہ کشمیر کاحل قرار دینے کی خبر بے بنیاد ہے،ترجمان نعیم الحق

ہفتہ 13 فروری 2016 19:03

چئیرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے تقسیم کشمیر کو مسئلہ کشمیر کاحل قرار دینے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے آج بعض اخبارات میں چئیرمین پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے تقسیم کشمیر کو مسئلہ کشمیر کاحل قرار دینے کی خبر کو بے بنیاد اور لغو قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پارٹی کے مرکزی میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری ایک بیان میں ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان نے قطعاً کوئی ایسی بات یا حل پیش نہیں کیاجس میں کشمیر کی تقسیم ہو۔

پاکستان تحریک انصاف کا واضح موقف ہے کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔ تحریک انصاف یہ سمجھتی ہے کہ دیرینہ مسئلے کے حل کے لئے کشمیری عوام کی رائے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اسکے بر عکس کوئی بھی حل جمہوری اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات