پی ایف ایف کپ 2016 فائنل راونڈ

گروپ اے کے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی یونائٹیڈ نے سیف ٹیکس فٹ بال ٹیم لاہو کیخلاف دو کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی حاصل کرلی

ہفتہ 13 فروری 2016 19:20

پی ایف ایف کپ 2016 فائنل راونڈ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کپ 2016 (پی ایف ایف کپ 2016 )کے فائنل راونڈکے تحت گروپ اے کا میچ سیف ٹیکس فٹ بال ٹیم لاہور اورکراچی یونائٹیڈ کے مابین کھیلا گیاجو کہ سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی یونائٹیڈ نے دو کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔ گروپ اے میں سیف ٹیکس کی ٹیم اپنے تینوں میچ ہارنے کی وجہ سے پی ایف ایف کپ 2016 سے باہر ہوگئی۔

فیم سپورٹس فٹ بال کلب کی طرف سے جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روز فیم سپورٹس فٹ بال گراونڈ ماڈل ٹاون لاہور میں سیف ٹیکس فٹ بال ٹیم او رکراچییونائٹیڈکے مابین پی ایف ایف کپ 2016 کے فائنل راونڈ کے تحت گروپ اے کامیچ کھیلا گیا۔ کھیل کے آغاز ہی سے کراچی یونائٹیڈ نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے سیف ٹیکس کے گول پوسٹ کی طرف منظم انداز سے اٹیک کرنے شروع کر دیے۔

(جاری ہے)

کراچی یونائٹیڈ کے آصف نے دو بار گول کیا لیکن دونوں بار ریفری ارشاد الحق نے ان کو آوٹ سائیڈ قرار دے دیا۔ اسی طرح سمیع نے بھی ایک بار گول کیا لیکن وہ بھی آوٹ سائیٹ ہوگئے۔ کھیل کے 18 ویں منٹ میں کراچی یونائٹیڈ کے مڈ فیلڈر میصم نے لیفٹ سائٹ سے کراس دیا جس پر مڈ فیلڈر علی رضا نے خوبصورتی سے بال کو جال کی راہ دکھا دی اور کراچی یونائیٹڈ کو برتری دلا دی۔

دوسری طرف سیف ٹیکس نے اپنے دفاع کو مظبوط کرتے ہوئے کراچی یونائٹیڈ کے گول پوسٹ کی طرف حملے کرنے شروع کر دیا جس کے نتیجے میں کھیل کے 45+1 ویں منٹ میں کپتان سٹرائیکر عثمان غنی کو 25 یارڈ سے بال ملا جس پر انہوں نے لونگ رینج شوٹ لگائی اور کراچی یونائٹیڈ کے گول کیپر جنید بنگشاس آسان بال کو پکڑنے سے قاصر رہے اور بال گول لائن کراس کر گئی اور اس طرح پہلا ہاف ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوا۔

دوسرے ہاف کے آغاز ہی سے کراچی یونائٹیڈ نے حملے کرنے شروع کر دیے اور کھیل کے 50 ویں منٹ میں سٹرائیکر فضل محمد کو سنٹر لائن سے بال ملی اور سیف ٹیکس کے تین دفاعی کھلاڑیوں کو ڈاج دیتے ہوئے گول پوسٹ کی طرف بڑھے اور بال کو سیکنڈ بار کی طرف سے جال کی راہ دکھادی۔ کھیل کے 64 ویں منٹ میں سیف ٹیکس کے عثمان غنی نے سنٹر لائن سے بال لیکر گول پوسٹ کی طرف پیش قدمی کی اور پنلٹی ایریا میں سٹرائیکر وقاص علی کو مائنس کراسدیا جس پرانہوں نے میچ کا خوبصورت گول کر دیا۔

دوسری طرف کراچی یونائٹیڈ کے جنید نے کھیل کے 72 ویں منٹ میں لیفٹ سائیٹ سے آئے کراس پربال کو جال کی طرف پھینکنے کی کوشش کی لیکن گیند گول کیپر سے ری بانڈ ہوکر سرائیکر سمیر کے پاس آیا جس پر انہوں نے اپنی ٹیم کے لیے تیسرا گول کر دیا۔ اور اس طرح کراچی یونائٹیڈ نے سنسنی خٰیز مقابلے کے بعد سیف ٹیکس کو دو کے مقابلے میں تین گول کے شکست دے دی۔

متعلقہ عنوان :