میموریل نیشنل رینکنگ پلیئرسنوکر چیمپئن شپ

محمد ماجد نے سابق ورلڈ چیمپئن محمد آصف کوشکست دیکر نیشنل ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ہفتہ 13 فروری 2016 19:20

میموریل نیشنل رینکنگ پلیئرسنوکر چیمپئن شپ

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) نعیم میموریل نیشنل رینکنگ پلیئرسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے میں محمد ماجد نے سابق ورلڈ چیمپئن محمد آصف کوشکست دیکر نیشنل ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے سنوکر کے معروف کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ایکس پریزیڈ نٹ فیصل آباد چیمبر آف کامرس ایند انڈسٹریز رانا فیاض احمد اوررانا محمد شہزادآف سپر گولڈ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے آن لائن کے مطابق ٹورنا منٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں فیصل آباد کے مایہ ناز پلیئر سابق ورلڈ چیمپئن محمد آصف۔

شاہد آفتاب کاڈی ،محمد ماجد ، محمد آصف ، محمد عبداللہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے محمد عبداللہ ، سرگودھا سے محمد سجاد ، محمد اعجاز، اسجداقبال لاہور سے عمران شہزاد،فرحان نور ،سیالکوٹ سے ابو صائم ،منڈی بہاوٴالدین سے محمد بلال بلالی ،ہری پور ہزارہ سے شرجیل ،راولپنڈی سے بابر بابری، میر پور سے آکاش اوردیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر محمد ماجد کو پچاس ہزار روپے اورسونے کی انگوٹھی، دوسری پوزیشن پرمحمد آصف کوپچیس ہزار روپے اور سونے کی انگوٹھی ،تیسری پوزیشن پر بھی دس ہزار روپے جبکہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے دیگر کھلاڑیوں کو اور ایمپائرزکو بھی انعامات دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :