بنگلہ دیش، روہنگیا مسلمانوں کی مردم شماری شروع

ہفتہ 13 فروری 2016 20:36

بنگلہ دیش، روہنگیا مسلمانوں کی مردم شماری شروع

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) بنگلہ دیش نے ملک میں موجود روہنگیا افراد کی مردم شماری کا عمل شروع کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈھاکا نے یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب ایسی خبریں موصول ہوئی ہیں کہ ہزاروں روہنگیا مسلمان حالیہ دنوں میں میانمار سے بنگلہ دیش داخل ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈھاکا حکومت نے آج بتایا کہ یہ عمل سترہ فروری تک مکمل ہو جائے گا۔ فی الحال بنگلہ دیش کے دو مختلف کیمپوں میں 33 ہزار روہنگیا مسلمان رجسٹرڈ ہیں۔ روہنگیا نسل کے افراد، میانمار میں ظلم و ستم سے فرار ہو کر مختلف ممالک کا رخ کر رے ہیں۔