سعودی عرب کے شہر جدہ کے ائیرپورٹ پر نوجوان لڑکی کی خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی گئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 13 فروری 2016 21:03

سعودی عرب کے شہر جدہ کے ائیرپورٹ پر نوجوان لڑکی کی خودکشی کی کوشش ناکام ..
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13فروری۔2016ء) سعودی عرب کے شہر جدہ کے ائیرپورٹ پر نوجوان لڑکی کی خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ کے مصروف ترین ائیرپورٹ پر ایک 20 سالہ پریشان حال لڑکی کی جانب سے خود کشی کی کوشش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ لڑکی نے گھریلو مسائل سے تنگ آ کر ائیر پورٹ کی دوسری منزل سے کودنے کی کوشش کی۔ تاہم ائیرپورٹ حکام کی جانب سے بروقت ہرکت میں آتے ہوئے لڑکی کو منا کر اسے دوسری منزل سے کودنے سے روک لیا گیا۔ اس واقعے کے بعد خود کشی کی کوشش کرنے والی لڑکی کو ائیرپورٹ حکام نے پولیس کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :