زلزلہ کے باعث108افراد ہلاک،9لاپتہ ہوئے،تائیوانی حکومت کی تصدیق

ہفتہ 13 فروری 2016 21:22

زلزلہ کے باعث108افراد ہلاک،9لاپتہ ہوئے،تائیوانی حکومت کی تصدیق

تائیپی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء/شنہوا) تائیوان میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں تاحال108افرادہلاک جبکہ9لاپتہ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

تائیوانی حکام کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری کئے گئے بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ6فروری کو آنے والے6.7شدت کے زلزلے میں جنوبی تائیوان میں16منزلہ عمارت کے گرنے کے نتیجے میں زیادہ ہلاکتیں واقع ہوئیں،عمارت میں سے281افراد کو امدادی کارروائیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا،لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :