بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کے سالانہ وظیفے میں 800روپے اضافے کا اعلان
سالانہ وظیفہ 18ہزار سے بڑھاکر 18ہزار 800روپے کر دیا گیا ،اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2015ء سے ہوگا
ہفتہ 13 فروری 2016 21:41
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) وفاقی حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کے سالانہ وظیفے میں 800روپے اضافے کا اعلان کر دیا ، سالانہ وظیفہ 18ہزار روپے سے بڑھاکر 18ہزار 800روپے کر دیا گیا ۔
(جاری ہے)
وزارت خزانہ کی طر ف سے جاری اعلامیئے کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وظیفے میں اضافے کا فیصلہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کیا گیا، وظیفے میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2015ء سے ہوگا، وظیفے سے مستفید ہونے والوں کو بقایا جات اگلی قسط میں دئیے جائیں گے۔
وظیفہ حاصل کرنے والوں کو ہر تین ماہ بعد4500روپے کی بجائے اب 4700روپے ملیں گے، دو سال کے دوران یہ وظیفہ 12ہزار سے بڑھا کر 18ہزار کیا گیا جس میں اب مزید 800روپے اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے اس پرگروگرام سے مستفید ہونے والوں پر مہنگائی کے اثرات کم کرنے میں مدد ملے گی ۔مزید اہم خبریں
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.