شام کے مستقبل میں بشار الاسد نہیں ہوں گے: سعودی عرب

ہفتہ 13 فروری 2016 22:02

شام کے مستقبل میں بشار الاسد نہیں ہوں گے: سعودی عرب

برلن۔ 13 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 فروری۔2016ء) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ایک مرتبہ پھر شامی حکومت کے سربراہ بشار الاسد کے رخصت ہونے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک جرمن اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں جو ہفتے کے روز شائع ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ بشار الاسد مستقبل میں شام کے حکمراں ہر گز نہیں ہوں گے اور روسی فوجی مداخلت اقتدار میں باقی رہنے میں ان کی مدد نہیں کرسکے گی۔

عادل الجبیر نے "Sddeutsche Zeitung" اخبار سے گفتگو میں باور کرایا کہ "مستقبل میں بشار الاسد ہر گز نہیں ہوں گے۔ اس میں تین ماہ بھی لگ سکتے ہیں اور چھ ماہ یا تین سال بھی مگر یہ شام میں ہر گز کوئی ذمہ داری نہیں سنبھال سکیں گے۔سعودی وزیر خارجہ نے پانچ سال سے جاری جنگ میں روس کی شرکت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :