19مارچ کو پاک بھارت ورلڈ ٹی 20 میچ میں وزیراعظم مودی کو مدعو نہیں کیا جائیگا،سیکرٹری بی سی سی آئی

ہفتہ 13 فروری 2016 22:23

19مارچ کو پاک بھارت ورلڈ ٹی 20 میچ میں وزیراعظم مودی کو مدعو نہیں کیا ..

شملہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ 19مارچ کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ورلڈ ٹی 20 کے میچ میں وزیراعظم نریندر مودی کو مدعو کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیاکے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انوراگ ٹھاکر نے کہاکہ وزیرعظم نریندر مودی کا مارچ میں بہت مصروف شیڈول ہے اور اس دوران مودی کی بہت سی اہم مصروفیات ہیں اس لیے انھیں پاک بھارت ورلڈ ٹی 20 میچ میں مدعو کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔