کرس گیل نے پی ایس ایل میں بھی بگ بیش والا جملہ دہرا دیا

ہفتہ 13 فروری 2016 23:10

کرس گیل نے پی ایس ایل میں بھی بگ بیش والا جملہ دہرا دیا

شارجہ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار13فروری- 2016ء) لاہور قلندرز کے کھلاڑی کرس گیل نے میچ سے قبل انٹرویو کے دوران وہی جملہ کہ دیا جس کی وجہ سے وہ بگ بیش لیگ میں 10 ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ کافی تنقید بھی سہ چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمے کے خلاف میچ سے قبل معروف کمنٹیٹر ٹام موڈی سے گفتگو میں کر س گیل کا کہنا تھا کہ وکٹ کافی ’سلو‘ہے جسکی وجہ سے نیا گیند اہمیت رکھتاہے ، اس موقع پر ٹام موڈی نے کرس گیل سے میچ کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا اور گفتگو ختم ہونے پر کرس گیل نے اپنا بگ بیش لیگ والا جملہ دہرایا کہ ’شرماﺅ نہیں ٹام‘ جس کے باعث ٹام موڈی قہقہ لگا کر ہنس پڑے ۔

واضح رہے کہ بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ کے دوران کرس گیل نے خاتون صحافی سے کہا تھا کہ ’تمہاری آنکھوں میں پہلی بار دیکھنا مجھے اچھا لگا ۔ امید ہے کہ اس کے بعد ہم ایک جام ساتھ لے سکتے ہیں۔ ’شرماو نہیں بے بی۔‘ گیل کو ان الفاظ پردس ہزار ڈالر جرمانہ کیا گیا تھا ۔