ملتان میں دلہا سے ہاتھ ہوگیا،بارات پہنچنے پر دلہن کے گھر پر تالے، شرمندگی اور افسوس کی وجہ سے دلہا کے آنسو نکل آئے، فراڈ پر باراتیوں کا احتجاج،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

ہفتہ 13 فروری 2016 23:53

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13فروری۔2016ء) ملتان میں ایک دلہا کے ساتھ اس وقت ہاتھ ہوگیا جب وہ بارات لیکر دلہن کے گھر گیا لیکن وہاں تالے لگے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دو دن پہلے بستی ملکانی کے ندیم کا نکاح جلال پور پیر والاکی رہائشی لڑکی سے ہوا تھا۔اس موقع پر دلہا کے گھر والوں نے دلہن کو نقدی اوردو تولے کے زیورات بھی دیئے۔اس موقع پر شرمندگی اور افسوس کی وجہ سے دلہا کے آنسو نکل آئے۔اس فراڈ پر باراتیوں نے احتجاج کیا۔ پولیس نے فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :