اربوں روپے کی کرپشن میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کے شامل ہونے کے شواہد موجود ہیں، تحریک انصاف کے کئی وزراء اور ممبران اسمبلی کے خلاف کرپشن پر تحقیقات ہو رہی ہے ،سابق ڈی جی احتساب کمیشن خیبر پختونخواہ جنرل ( ر) حامد خان کی نجی ٹی وی سے گفتگو
ہفتہ 13 فروری 2016 23:53
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13فروری۔2016ء) سابق ڈائریکٹر جنرل احتساب کمیشن خیبر پختونخواہ جنرل ( ر) حامد خان نے کہا ہے کہ اربوں روپے کی کرپشن میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کے شامل ہونے کے شواہد ہیں ۔ تحریک انصاف کے کئی وزراء اور ممبران اسمبلی کے خلاف کرپشن پر تحقیقات ہو رہی ہے ۔ خیبر پختونخواہ کے کئی حاضر سروس اور سابق بیورو کریٹس کے کرپشن سکینڈلز کی تحقیقات جاری ہے ۔
وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کچھ ایسے کیسز وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے شیئر کیے تھے جن کا ان سے تعلق تھا کچھ ایم پی ایز کے خلاف بھی انکوائریاں چل رہی ہیں جنرل ( ر) حامد خان نے کہا کہ معصوم شاہ اور ایکسیئن پرویز کے خلاف انکوائری جاری تھی جس سے ہمیں روکا گیا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اعلیٰ کو کوئی سوالنامہ نہیں بھیجا۔
حاضر سروس اور ریٹائرڈ بیورو کریٹس کے خلاف کارروائیاں چل رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دعوے درست نہیں ہیں کہ خیبر پختونخواہ میں کرپشن ختم ہو گئی ہے بلکہ یہاں تمام وزراء اور مشیر کسی نہ کسی قسم کی کرپشن میں ملوث ہیں ۔حامد خان نے کہا کہ احتساب کمیشن کے آئین میں حالیہ ترمیم کے حوالے سے عمران خان سے بھی بات کی مگر اس کے باوجود یہ ترمیم لائی گئی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے استعفیٰ دینے کے بعد کسی نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا بلکہ لگتا ہے میرے جانے پر ان سب کو بہت خوشی ہوئی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.