پاکستانی تیز گیند باز رانا نوید الحسن نے ماسٹرز چیمپئین لیگ کے فائنل میں شاندار ہیٹ ٹرک کرکے اپنی ٹیم کو فائنل میں فتح دلوا دی

muhammad ali محمد علی اتوار 14 فروری 2016 01:10

پاکستانی تیز گیند باز رانا نوید الحسن نے ماسٹرز چیمپئین لیگ کے فائنل ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13فروری۔2016ء)پاکستانی تیز گیند باز رانا نوید الحسن نے ماسٹرز چیمپئین لیگ کے فائنل میں شاندار ہیٹ ٹرک کرکے اپنی ٹیم کو فائنل میں فتح دلوا دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دبئی میں ماسٹرز چیمپئین لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے فائنل میچ میں جمنائے عریبین نے لیو لائنز کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا ہے۔ جمنائے عریبین کی جانب سے پاکستانی تیز گیند باز رانا نوید الحسن نے تباہ کن باولنگ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کی اور اپنی ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم ترین کردار ادا کیا۔ رانا نوید الحسن نے 4 اوورز میں 9 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔