پاکستان سپر لیگ ، لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4رنز سے ہرا دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 14 فروری 2016 00:38

پاکستان سپر لیگ ، لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4رنز سے ہرا دیا

شارجہ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار13فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے 15ویں میچ میں لاہور قلندر نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4رنز سے شکست دیدی ۔ شارجہ میں جاری میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کی جانب سے بلے بازی کی دعوت ملنے پر اننگز کا آغاز کیا تو کرس گیل امپائر کے غلط فیصلے کی بھینٹ چڑھ کر پوویلین لوٹ گئے ۔ کپتان اظہر علی نے ڈیلپورٹ کے ساتھ ملکر اننگز کو سنبھالا دیا ،وہ 25رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

نمبر 4پر آنے والے عمر اکمل نے ڈیلپورٹ کے ساتھ ملکر چوتھی وکٹ کے لیے 100رنز کی شاندار شراکت داری بنائی ۔ ڈیلپورٹ 78رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد اننگز کے آخری اوور میں آؤٹ ہوئے ۔ عمر اکمل نے اننگز کی آخری گیند پر چوکا لگا کر ایونٹ میں اپنی دوسری نصف سنچری مکمل کی اور لاہور نے مقررہ 20اوورز میں 3وکٹوں پر 164رنز سکور کیے ۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی کے لیے جنید خان نے 2جبکہ سیمی نے 1کھلاڑی آؤ ٹ کیا ۔

165رنز کے تعاقب میں پشاور کا آغاز اچھا نہ رہا اور محمد حفیظ 9رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔کامران اکمل بھی 18رن سے آگے نہ بڑھ سکے ۔ کپتان شاہد آفریدی بھی کچھ خاص نہ کر سکے اور 9رنز بنا کر پوویلین لوٹے جبکہ شاہد یوسف کی اننگز بھی 16رنز تک محدود رہی۔ ڈیوڈ مالان شاندار 42رنز سکور کرنے کے بعد کیون کوپر کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔اننگز کے آخری اوور میں پشاور کو جیت کے لیے 16رنز درکار تھے تاہم وہاب ریاض آخری گیند پر درکار 6رنز حاصل کرنے میں ناکام رہے اور یوں لاہور نے 4رنز سے کامیابی سمیٹ کر فائنل 4میں جگہ بنانے کی اپنی امیدیں برقرار رکھیں۔لاہور کی جانب سے ڈیلپورٹ اور کیون کوپر نے 3،3کھلاڑی آؤٹ کیے ۔

متعلقہ عنوان :