اداکارہ سنی لیون اور اداکار ویر داس کے خلاف مقدمہ درج

فلم میں مندر کے اندر شرمناک چیز کی خرید و فروخت کے مناظر عکسبند کرنے کی بنا پر رپورٹ درج کرائی گئی فلم ہندوستان میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی گزشتہ تمام سیکس کامیڈی فلموں کے ریکارڈ ز توڑ دے گی

اتوار 14 فروری 2016 11:16

اداکارہ سنی لیون اور اداکار ویر داس کے خلاف مقدمہ درج

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) معروف بالی ووڈ بولڈ اداکارہ سنی لیون اور اداکار ویر داس نے ملاپ زاویری کی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی سیکس کامیڈی فلم مستی زادے میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے آدرش نگر پولیس سٹیشن میں سنی لیون اور ویرداس سمیت مستی زادے ٹیم کے خلاف فلم میں مندر کے اندر شرمناک چیز کی خرید و فروخت کے مناظر عکسبند کرنے کی بنا پر رپورٹ درج کرائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر درج کرانے والے افراد کا کہنا ہے کہ کسی فلم میں مندر کے اند ر اس قسم کی بے ہودہ حرکات کا عکسبند کیا جانا انتہائی نامناسب بات ہے ۔مقامی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ شکایت درج کر لی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، اس کے بعد ضروری کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے ملاپ زاویری کی جانب سے فلم کی نمائش سے قبل دعویٰ کیا گیا تھا کہ انکی فلم ہندوستان میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی گزشتہ تمام سیکس کامیڈی فلموں کے ریکارڈ ز توڑ دے گی ۔ملاپ زاویری کے مستی زادے میں سنی لیون تشار کپور اور ویرداس نے نمایاں کردار ادا کیے تھے۔

متعلقہ عنوان :