یمنی باغیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ ناکام

سعودی فورسز نے اسکڈ میزائل فضاء میں تباہ کر دیا

اتوار 14 فروری 2016 12:02

یمنی باغیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ ناکام

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء) سعودی فوج نے یمن میں مبینہ طور پر حوثی باغیوں کی جانب سے داغا گیا اسکڈ میزائل جوابی کارروائی میں فضاء ہی میں تباہ کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق پونے دس بجے یمن سے سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط پر ایک اسکڈ میزائل داغا گیا مگر اسے بغیر کسی نقصان کے تباہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ سعودی عرب نے فوج نے ایک ہفتہ پیشتر بھی یمن سے داغا گیا ایک اسکڈ میزائل فضاء میں تباہ کر دیا تھا۔کہا جاتا ہے کہ یمن میں سرگرم حوثی شدت پسندوں کے پاس کم سے کم 300 اسکڈ میزایل ہیں۔ سعودی وزارت دفاع کے ترجمان جنرل عسیری بھی اس کی تصدیق کر چکے ہیں۔ادھر یمن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے جنگی طیاروں نے ایران نواز حوثی باغیوں اور منحرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفاداروں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

متعلقہ عنوان :