بالی وڈ فلم ”فتور“ کا2 دن میں باکس آفس پر 8کروڑ سے زائد کا بزنس

اتوار 14 فروری 2016 12:23

بالی وڈ فلم ”فتور“ کا2 دن میں باکس آفس پر 8کروڑ سے زائد کا بزنس

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 فروری۔2016ء) بالی وڈ فلم ”فتور“ نے باکس آفس پر 8کروڑ سے زائد کا کاروبار کر لیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ابھیشیک کپور کی فلم ”فتور“جمعہ کو ریلیز ہوئی جس نے ریلیز کے پہلے دن 3.6کروڑ اور دوسرے دن4.5کروڑ کا کاروبار کیا جس سے مجموعی کاروبار 8.1 کروڑ ہو گیا ہے تاہم فلم ناقدین اور شائقین کی متاثر کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ فلم ”فتور“ادیتیہ رائے کپور اور کترینہ کیف نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :