کامیابی کیلئے خواب دیکھنا اور پھر ان کی تعبیر کیلئے جستجو کرنا میری عادت میں شامل ہے ‘ ثناء جاوید

ترقی کی منازل طے کرنے کیلئے سینئر زفنکاروں کی طرز زندگی کو اپنا رہی ہوں‘ ٹی وی اداکارہ کی گفتگو

اتوار 14 فروری 2016 12:29

کامیابی کیلئے خواب دیکھنا اور پھر ان کی تعبیر کیلئے جستجو کرنا میری ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) ٹی وی کی نامور اداکارہ ثناء جاوید نے کہا ہے کہ خواب دیکھنا بری بات نہیں ،کامیابی کیلئے خواب دیکھنا اور پھر ان کی تعبیر کے لئے جستجو کرنا میری عادت میں شامل ہے ،ترقی کی منازل طے کرنے کیلئے سینئر زفنکاروں کی طرز زندگی کو اپنا رہی ہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ کیرئیر کے آغاز سے آج تک شارٹ کٹ کی قائل نہیں بلکہ محنت سے موجودہ مقام حاصل کیا ہے ۔

ایسے بہت سے لوگوں کو دیکھ چکی ہوں جو کامیابی کے لئے شارٹ کٹ مارتے ہیں لیکن ان کی یہ کامیابی عارضی ہوتی ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ کسی بھی پراجیکٹ میں اپنے کردار کا باریک بینی سے جائزہ لیتی ہوں اگر اس میں مارجن ہو تو پھر اس کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھا نے کی کوشش کرتی ہوں۔