میں خود اپنے آپ کی سب سے بڑی نقاد ہوں ،اپنا احتساب کرتی ہوں‘ ماریہ واسطی

ضروری نہیں آ پ غلطی کریں اور اس سے سبق حاصل کریں ،دوسروں کی غلطیوں سے اپنی اصلاح کی جا سکتی ہے

اتوار 14 فروری 2016 12:29

میں خود اپنے آپ کی سب سے بڑی نقاد ہوں ،اپنا احتساب کرتی ہوں‘ ماریہ واسطی

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) ٹی وی کی نامور اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ میں خود اپنے آپ کی سب سے بڑی نقاد ہوں اور ہر موقع پر اپنا احتساب کرتی ہوں،کسی دوسرے کو برا کہنے سے پہلے انسان کو اپنے گریبان میں جھانک لینا چاہیے ۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ اپنے کام سے کام رکھنے والے کامیابی کی منازل طے کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

خواہ مخواہ کسی کو تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے ،بہت سے لوگ ہیں دوسرے پر تنقید کرتے ہیں لیکن اس میں اصلاح کا پہلو ہوتا ہے جسے سراہتی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ ضروری نہیں کہ آ پ غلطی کریں اور اس سے سبق حاصل کریں بلکہ دوسروں کی غلطیوں سے بھی اپنی اصلاح کرسکتے ہیں ۔ اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ متعدد ٹی وی ڈرامہ سیریلز میں مصرو ف ہوں لیکن اس کے باوجود معیار پرکبھی سمجھوتہ نہیں کیا ۔