فلم انڈسٹری کی بحالی کی ذمہ داری صرف فنکاروں پر نہیں‘ریشم

اتوار 14 فروری 2016 13:01

فلم انڈسٹری کی بحالی کی ذمہ داری صرف فنکاروں پر نہیں‘ریشم

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 فروری۔2016ء) فلم سٹار یشم نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کی ذمہ داری صرف فنکاروں پر نہیں بلکہ انڈسٹری سے وابستہ ہر فنکار پر ہے اتفاق کے بغیر کسی بھی شعبے میں کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی اگر انڈسٹری کے لوگ ایک ہو جائیں تو مسائل کا حل ممکن ہے ۔

(جاری ہے)

ریشم نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ کردار فنکاروں کا ہوتا ہے لیکن سرمایہ کاری کرنا فنکاروں کا نہیں بلکہ فلم سازوں کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ فلم انڈسٹری دوبارہ مضبوط اور خوشحال ہو۔ لیکن اس کیلئے سب کا متحد ہونا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :