سلمان خا ن اور شاہ رخ خان بے قصور ہیں ‘ دہلی پولیس
اتوار 14 فروری 2016 13:06
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 فروری۔2016ء) بولی ووڈ سپر سٹارشاہ رخ خان اور سلمان خان کے خلاف کالی دیوی کے مندر میں جوتوں سمیت جانے پر ہندو انتہا پسند جماعت کے رہنماوٴں کی جانب سے مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ واضح رہے گزشتہ برس شاہ رخ خان نے اپنی فلم ”دل والے“ کی تشھیر کے سلسلے میں سلمان خان کے مقبول ترین رئیلٹی ٹی وی شو ”بگ باس9“میں شرکت کی تھی۔
سپر سٹار کی آمد کے پیش نظر شو آرگنائزر کی طرف سے دونوں سپر سٹارز کی بلاک بسٹر فلم ”کرن ارجن“ کے حوالے سے سیٹ لگایا گیا۔(جاری ہے)
شو کے پرومو میں دونوں اداکاروں کو جوتوں سمیت کالی دیوی کے مندر میں چلتے پھرتے دکھایا گیا تھا۔ اداکاروں کے اس رویے پر انتہا پسند ہندووٴں کا کہنا تھا کہ سپر سٹار ز کے جوتوں سمیت مندر میں جانے سے انکے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔
پس اسی بنا پر انھوں نے سلمان خان اور شاہ رخ خان کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔ معاملے کی تفتیش کرنے والے پولیس افسران نے مقدمے کی سماعت پر فاضل عدالت کو بتایا کہ دونوں سپر سٹارز پروموکی شوٹنگ کیلئے کسی مندر میں نہیں گئے تھے۔دہلی پولیس کا کہنا ہیکہ سیٹ سٹوڈیو میں لگایا گیا تھا لہٰذا دونوں ستاروں نے ایسا کوئی جرم نہیں کیا جس کی بنا پر انھیں گرفتار کیا جائےمتعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان فائرنگ کے واقعے کے بعد دبئی روانہ
-
میرے لیے ایم فِل کی ڈگری لینا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے: حریم شاہ
-
عالمی شہرت یافتہ اداکار و کمپیئر معین اخترکی 13ویں برسی22اپریل کومنائی جائے گی
-
نینا گپتا اورویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
-
50 سال سے زائد عمر کی خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں، ٹوئنکل کھنہ
-
فلم کی کمائی کے پہلے چیک سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا،منوج باجپائی
-
سلمان خان اگلے ماہ فلم سکندر کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے
-
بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر کی کروڑوں کی جائیداد ضبط
-
اپنے لیے خود کھڑی ہوں، کہیں سے مدد نہیں آئیگی، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
-
میں نے کبھی دوبارہ شادی کرنے کا سوچا بھی نہیں، ابرارالحق
-
سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیلئے 4 لاکھ کی ڈیل تھی، ملزمان کا انکشاف
-
سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھادی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.